Jingoism

Tag: nahi

Waqt Nahi – وقت نہیں

by on Feb.05, 2009, under life

Although I don’t really forward emails any more but this piece of urdu poetry is worth sharing.

ماں کی لوری کا احساس تو ہے
پر ماں کو ماں کہنے کا وقت نہیں
سارے رشتوں کو تو ہم مار چکے
اب انہیں دفنانے کا بھی وقت نہیں

سارے نام موبائل میں ہیں
پر دوستی کے لیے وقت نہیں
غیروں کی کیا بات کریں
جب اپنوں کے لیے ہی وقت نہیں

آنکھوں میں ہے نیند بھری
پر سونے کا وقت نہیں
دل ہے غموں سے بھرا ہوا
پر رونے کا بھی وقت نہیں

پیسوں کی دوڈ میں ایسے دوڈے
کہ تھکنے کا بھی وقت نہیں
پرائے احسانوں کی کیا قدر کریں
جب اپنے سپنوں کے لیے ہی وقت نہیں

تو ہی بتا اے زندگی
اس زندگی کا کیا ہو گا
کہ ہر پل مرنے والوں کو
جینے کے لیے بھی وقت نہیں

3 Comments :, , , , more...

Looking for something?

Use the form below to search the site:

Still not finding what you're looking for? Drop a comment on a post or contact us so we can take care of it!